پہاڑوں سے پہلا تعارف

تم پہلی بار پہاڑوں میں جا رہے ہو
پہاڑوں پہ چڑھتے ہوئے تمہیں بہت دشوار گزار رستوں میں سے گزرنا پڑے گا
تمہیں برفیلے پانی کے تیز نالوں کو بھی کراس کرنا ہو گا تمہارے رستے میں گلیشئر بھی آئیں گے جن پہ تمہیں جما جما کے قدم رکھنا ہوں گے 
تمہیں ایسے مقامات سے بھی گزرنا ہو گا جہاں سے ایک قدم پھسلا اور تم سیدھا سو فٹ نیچے کھائی میں ہو گے
اس لئے احتیاط سے سنبھل سنبھل کے چلنا
میں دریا کے کنارے کھڑا لہروں کی نصیحتیں بڑے انہماک سے سن رہا تھا
کہ اچانک آواز آئی "نواں آیا ایں سوہنیا" میں نے ایک دم گھبرا کے ادھر ادھر دیکھا تو پاس کوئی بھی نہیں تھا میرے اس طرح گھبرا جانے پہ وہی آواز دوبارہ سنائی دی گھبراتے کیوں ہو دوست؟
لفظ دوست سن کے مجھے حوصلہ ہوا تومیں نے ہمت کر کے پوچھا لیا جی آپ کون؟
گھر سے جن کیے دیدار کی خاطر چلے ہو اب جب وہ سامنے ہیں تو نظریں جھکائے بیٹھے ہو
میں نے چونک کر اوپر دیکھا تو دریا کے دوسرے کنارے ایک پہاڑ مسکرا رہا تھا

#---------مشابرم ایڈونچر 2016----------#

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی